حیدرآباد۔27جون(اعتماد نیوز)آج دہلی یونیورسٹی میں چار سالہ ڈگری کورس کو
منسوح کر دیا گیا۔ اس یونیورسٹی کے تحت ڈگری کورس کو چار سال اور قانون کے
ڈگری کو تین سال منعقد کیا جاتا
ہے۔ یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کے شدید دباؤ کے
بعد یونیورسٹی کے حکام نے چار سال ڈگری کورس کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
چنانچہ جدید تعلیمی سال سے یعنی اسی سال سے اسکو رو بعمل لایا جارہا ہے۔